ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سعید سہروردی کے انتقال پر جمعےۃ علماء ہند کی طرف سے اظہار رنج وغم 

سعید سہروردی کے انتقال پر جمعےۃ علماء ہند کی طرف سے اظہار رنج وغم 

Sat, 11 Mar 2017 01:36:12    S.O. News Service

نئی دہلی10مارچ(آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز)جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمو دمدنی نے معروف صحافی، ادیب و شاعر سعید سہروردی کے انتقال پرملال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحو م ایک قابل اور صاحب قلم انسان تھے۔انگریزی، ہندی اور اردو زبان پر عبور حاصل تھا، نثر اور نظم دونوں پر یکساں قدرت تھی اور دونوں فنون میں ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ چار دہائی سے زائدجمعیۃ علماء ہندکے مرکزی دفتر سے وابستہ رہے اور مفوضہ امور بخوبی انجام دیتے رہے۔مرحوم کی علمی کاوشوں میں خاص طور سے ’کچھ پھول اور پتھر‘،لکیریں اور خاکے،’سلگتا صندل‘،’پنکھڑیاں اور سنگ ریزے‘او رمشہور انگریزی کتاب ”فریڈیم ایٹ مڈ نائٹ“کا انگریزی ترجمہ ”ّآدھی رات کی آزادی“خاص طور سے قابل ذکر ہیں، سبشتاں ڈائجسٹ کا یادگار”فیض احمد فیض نمبر“ کو مرتب کیا تھا۔ انھوں نے معاشیات میں اعلی تعلیم حاصل کی تھی، جس کی وجہ سے وہ مسلم اقلیت کے اقتصادی حالات پر گہری نگاہ رکھتے تھے، انھوں نے ”ہندستانی مسلمانوں کے اقتصادی مسائل او ران کا حل“ نام کی ایک کتاب بھی تصنیف کی۔اس سلسلے میں وہ کہتے تھے کہ جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں ملی مسائل سے متعلق فائلوں کے جائزے کے بعدمسلمانوں کے اقتصادی حالات زیادہ واضح ہو کر سامنے آئے۔ان کی وفات کی اطلاع ملتے ہی جمعےۃ علماء ہند کے ایک وفد نے مولانا عبدالحمید نعمانی کی سربراہی میں ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی،آج مولانا عبدالحمید نعمانی، مولانا نیاز احمد فاروقی، انورحسین اور عظیم اللہ قاسمی نے مہندیان میں بعد نماز جمعہ نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ مولانا مدنی نے تمام لوگوں خصوصا جماعتی احباب و متعلقین سے مرحوم کے لیے بلندی درجات، ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی اپیل کی۔


Share: